Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
نابینا عازمین کے لیے بولنے والی چھڑی

نابینا عازمین کے لیے بولنے والی چھڑی، سعودی حکومت کا شاندار اقدام

ریاض: مسجد الحرام کی انتظامیہ نے نابینا عازمین حج کے لیے بولنے والی سفید چھڑی کا انتظام کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی شریف کی جنرل پریذیڈنسی نے نابیناؤں کے لئے سفید چھڑی تقسیم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جبکہ معذوروں کی نگہداشت کیلئے خصوصی یونٹ قائم کیے گئے۔

ادارے کے ڈائریکٹر فیصل الجودی نے بتایا کہ گیٹ نمبر 68کے بالمقابل جائے نماز تک نابیناؤں کو سفید چھڑی کے ذریعے پہنچانے کا بندوبست کیا گیا ۔

واضح رہے کہ حال ہی میں اس ادارے نے بولنے والی گھڑی بھی تقسیم کی جس کی بدولت نابیناؤں کو اوقات نماز شروع ہوجانے کا علم ہوجاتا ہے۔

سعودی حکومت کے مطابق جمعرات کے روز تک دنیا بھر سے 20 لاکھ عازمین فریضہ مقدسہ ادا کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچنے۔