Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کراچی میں پاکستان کا پہلا ’’اربن فارسٹ‘‘ بنا ڈالا | زرائع نیوز

کراچی میں پاکستان کا پہلا ’’اربن فارسٹ‘‘ بنا ڈالا

جہاں دوسرے صرف باتیں کر رہے ہیں شہزاد قریشی نے کر دکھایا۔۔۔۔۔۔ کراچی میں پاکستان کا پہلا ’’اربن فارسٹ‘‘ بنا ڈالا

بے ہنگم تعمیرات نے پاکستان کے سب سے بڑے ساحلی شہر کراچی کو کنکریٹ کے جنگل میں تبدیل کردیا ہے۔ جس طرف بھی دیکھیں بے ترتیب اور ذوق تعمیر سے عاری عمارتیں نظر آتی ہیں ۔۔۔ کنکریٹ کا یہ جنگل شہر کی ہریالی کی قیمت پر بنایا گیا ہے۔2015 میں جب کراچی کو شدید ہیٹ ویو کا سامنا ہوا اور شہر قائد نے دو ہزار سے زائد جانوں کا نذرانہ دیا تو ہر کوئی بس اس فکر میں تھا کہ کیا ۔۔۔کیا جائے۔۔ شہزاد نے اپنے کم وسائل کا رونا روئے بغیر اور حکومت کی جانب دیکھے بغیر اپنی مدد آپ کے تحت کچھ کرنے کی ٹھانی ۔

ڈھائی سال کے قلیل عرصے میں شہزاد قریشی ایک بنجر پارک کو ایک فارسٹ میں تبدیل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

شہزاد قریشی کہتے ہیں ’’بظاہر یہ ایک چھوٹا اور عام سا پروجیکٹ ہے۔ لیکن، حقیقت یہ ہے کہ کراچی میں اگر 15-20 پارکوں کو جنگلات میں تبدیل کردیا جائے تو شہر کا ’ایکولوجیکل لینڈ اسکیپ‘ مکمل طور پر تبدیل ہوجائے گا۔ اور ظاہر ہے کہ یہ تبدیلی نہایت خوش گوار ہوگی.

شہزاد کے مطابق اس فارسٹ کی کامیابی کے پیچھے بہت سے لوگوں کا ہاتھ ہے، مگر شہزاد کی محنت اور کچھ کر گزرنے کی لگن نے ناممکن نظر آنے والے کام کو بھی ممکن بنا دیا۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنی انفرادی قوتوں کو یکجا کر کے شہزاد جیسے لوگوں کے بازو بنیں اور پاکستان کے انڈسٹریل حب کو ایک بار پھر ہرا بھرا کرنے میں اپنا حصہ ڈالیں۔