اسلام ظلم اور زیادتی کو ناپسند کرتا ہے، امت کو امن کے لیے کوشش کرنی چاہیے، خطبہ حج

مکہ مکرمہ: مسجد نمرہ میں اس سال مسجد نبوی کے امام شیخ حسن بن عبدالعزیز آل الشیخ کا خطبہ حج دیتے ہوئے کہنا ہے کہ اللہ پسندکرتاہے تقویٰ اختیارکرنےوالوں کو،تقویٰ اختیارکروتاکہ تم فلاح پاؤ اور اللہ سے ڈرواورکسی کواس کاشریک نہ ٹھہراؤ ،اسلام اوردین کی عظمت کی بنیاد توحید ہے۔

خطبہ حج دیتے امام مسجد نبوی امام شیخ حسن بن عبدالعزیز آل الشیخ کاکہنا ہے کہ تقویٰ اللہ اوررسول کے احکامات پرعمل سے مشروط ہے ،مسلمانوں کوحکم ہے اللہ اوراس کے رسول کی اطاعت کرو، اللہ سے شریک ٹھہرانےوالوں کاانجام براہوگا، تمہارے لیے جوبھی نعمت دی گئی وہ اللہ کی طرف سے ہے،اللہ کے احکامات پرعمل کرناحضورﷺ کی تعلیمات ہیں۔

تقویٰ اللہ اوررسول کے احکامات پرعمل سے مشروط ہے، مسلمانوں کوحکم ہے اللہ اوراس کے رسول کی اطاعت کرو، اللہ سے شریک ٹھہرانےوالوں کا انجام برا ہوگا، تمہارے لیے جوبھی نعمت دی گئی وہ اللہ کی طرف سے ہے،ال لہ کے احکامات پرعمل کرناحضورﷺ کی تعلیمات ہیں۔

اللہ تقویٰ اختیارکرنےوالوں کوپسند کرتاہےتمام انبیاء نے اللہ کی وحدانیت کی تعلیم دی، اللہ کی وحدانیت پریقین اورعبادت تقویٰ کااہم ستون ہے۔خطبہ حج میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ہرحال میں اللہ پرتوکل کرناچاہئے، اسلام کی تاریخ یہی ہے کہ آپ اللہ تعالیٰ کے رسول ہے،اللہ سے ڈرنےوالاحق اورسچائی کے راستے پررہتاہے۔

خطبہ حج دیتے امام مسجد نبوی امام شیخ حسن بن عبدالعزیز آل الشیخ کاکہنا ہے کہ اپنی پسندیدہ چیز اللہ کی راہ میں قربان کروتاکہ اس کاقرب پاسکو، اللہ تعالیٰ نے خیرکی راہ میں خرچ کرنے کاحکم دیا، اللہ توبہ کرنےوالوں کو بخشنے والااورمہربان ہے، اللہ تعالیٰ نے چوری،تکبر،چغل خوری سے منع کیاہے، اللہ تعالیٰ نے مخلوق کامذاق اڑانے سے منع کیا۔

امام اعظم کا مزید کہنا تھاکہ تکبر،غیبت اوربےجاتجسس سے بچو، مالی معاملات میں اسلامی اصولوں کومد نظررکھو، اسلام وہ راستہ دکھاتاہے جوبہت ہی سیدھاہے، اے مسلمانو ! اللہ تعالیٰ اوراس کے رسول کی اطاعت کرو، مسلمانوں کواپنے اخلاق سے دوسروں کومتاثرکرناہوگا، معاشرے کے امن کیلئے ہرمسلمان کوکوشش کرنی چاہیے، اسلام ظلم اورزیادتی کوشدت کےساتھ ناپسندکرتاہے، قرآن پاک سیدھے ر استے کی طرف لےکرجاتاہے،مسلمانوں کوحکمرانوں کی فرمانبرداری اطاعت کاحکم دیاگیا، جوااورسٹے بازی کوحرام قراردیاگیا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ امن کیلئے ہرمسلمان کوکوشش کرنی چاہیے، اسلام ظلم اورزیادتی کوشدت کےساتھ ناپسندکرتاہے اور اللہ تعالیٰ نے خیرکی راہ میں خرچ کرنے کاحکم دیا ہے ۔