Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
حکومت نے عاطف میاں کو اقتصادی مشاورتی کونسل سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا۔ | زرائع نیوز

حکومت نے عاطف میاں کو اقتصادی مشاورتی کونسل سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا۔

حکومت نے عاطف میاں کو اقتصادی مشاورتی کونسل سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹرفیصل جاویدخان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عاطف میاں سے کہا گیا ہے کہ وہ اکنامک ایڈوائزی کونسل سے الگ ہوجائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عاطف میاں اکنامک ایڈوائزری کونسل سےالگ ہونے پر متفق ہو گئے ہیں، عاطف میاں کے متبادل کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

علاوہ ازیں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا اس حوالے سے ٹوئٹ پیغام بھی سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ عاطف میاں کی اقتصادی مشاورتی کمیٹی سے نامزدگی واپس لے لی جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت علماء اور تمام معاشرتی طبقات کو ساتھ لے کر ہی آگے بڑھنا چاہتی ہے اور اگر ایک نامزدگی سے مختلف تاثر پیدا ہوتا ہے تو یہ مناسب نہیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ عمران خان کا آئیڈیل ریاست مدینہ ہے اور وزیر اعظم اور ان کی کابینہ کے اراکین عاشقان رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور حال ہی میں گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر حکومت نے جو کامیابی حاصل کی وہ بھی اسی نسبت کا اظہار ہے۔