Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
آل کراچی ریئیلٹرزایسوسی ایشن، سنجیدہ اور غور طلب موضوعات پر اہم اجلاس | زرائع نیوز

آل کراچی ریئیلٹرزایسوسی ایشن، سنجیدہ اور غور طلب موضوعات پر اہم اجلاس

ملکی معیشت کواستحکام ودوام بخشناہمارا نصب العین،ٹیکس ادائیگی ہم سب کےلیئےواجب الاداء قرض کی مانند ہے  (ایم رحمن صدر اےکےآر اے)

 منعقد اجلاس میں ایف بی آر ایڈیشنل کمشنر،سمیت کمیٹی کےچئیرمین محمدشعیب۔ایگزیکیٹو کمیٹی ممبرسیداطہرعلی شاہ وعہدیدران کی شرکت۔

 ہر سطح پر اس طرح اجلاس کے انعقاد کے ذریعے آگاہی مہم کو طوالت دی جائے۔ (آل کراچی ریئیلٹرزایسوسی ایشن)

 کراچی(اسٹاف رپورٹ)  آل کراچی ریئیلٹرزایسوسی ایشن کی جانب سے سنجیدہ اور غور طلب موضوعات پر ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں اہم موضوع ٹیکس نیٹ بڑھانے اور باقاعدگی سے ٹیکس ادا کرنے کو ترجیح دینے پر زور دیا گیا۔

 اجلاس میں ایف بی آر کے عہدیداران اور آل کراچی رئیلٹرز  ایسوسی ایشن کے ذمہ داران نے شرکت کرنے کے ساتھ اپنی رائے کا اظہار کیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےآل کراچی رئیلیٹرز ایسوسی ایشن  کے صدر ایم رحمن نے زور دیا کہ ٹیکس ادائیگی ہم سب کیلئے واجب الاداء قرض کی مانند ہے ہر ریٹیلر کا فرض ہے کہ وہ اپنے مقرر کردہ ٹیکسز بشمول واجبات کو معمول کے مطابق جمع کروائے اور خود سے منسلک کاروباری حضرات کو بھی ٹیکس نیٹ میں رہتے ہوئے سرمایہ کاری کرنے کاروبار اور خریدوفروخت کرنے کا پابند بنائیں اس طرح ملک کی ترقی میں ٹیکس ادائیگی کے نیٹ ورک کو بڑھاوا دیکر اپنا کردار ادا کیا جاسکتا ہے ملک کی ترقی کے آنے بانے اور تانے ٹیکس نیٹ ورک کو بڑھائے بغیر ممکن نہیں ہے ہر سطح پر اس طرح اجلاس کے انعقاد کے ذریعے آگاہی مہم کو طوالت دی جائے تو ایک دن ایسا آئیگا جب ہر کوئی اپنے اپنے حصے کا ٹیکس ادا کرے گا بعدازاں اے کے آر اے کے دیگر اراکین نے عہد کیا کہ ٹیکس ادائیگی میں اپنا کردار ادا کیا جائیگا بلکہ اپنے سرکل اور رئیل اسٹیٹ سے منسلک ہر شخص کو اس کا پابند بنانے کی بھی کوشش کی جائے گی ،ملکی معیشت کو استحکام اور دوام بخشنا ہمارا نصب العین ہے جس پر عمل پیرا ہیں اور مستقبل میں نمایاں تبدیلیاں محسوس کی جائیں گی۔

اجلاس میں ایف بی آر کے ایڈیشنل کمشنر ، ڈپٹی کمشنر ،اسسٹنٹ کمشنر نے شرکت کی جبکہ آل کراچی رئیلٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے صدر ایم رحمن کے ہمراہ ایگزیکٹیو کمیٹی کے چئیرمین محمد شعیب ،ایگزیکٹیوکمیٹی ممبر سید اطہر علی شاہ اور ناظم آباد ،گلشن اقبال ،گلستان جوہر ،تیسر ٹاؤن ودیگر ایسوسی ایشنز کے صدور واراکین کمیٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی