Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
’’ آپ کون ہوتے ہیں ہمارے خاندانی معاملات میں بولنے والے؟ ‘‘ :‌ ٹویٹ ڈیلیٹ | زرائع نیوز

’’ آپ کون ہوتے ہیں ہمارے خاندانی معاملات میں بولنے والے؟ ‘‘ :‌ ٹویٹ ڈیلیٹ

کراچی: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بلاول بھٹو کے سیاسی سیکریٹری کی غنویٰ اور فاطمہ بھٹو کے خلاف کیے جانے والے ٹویٹ پر سخت سرزنش کی۔

جمیل سومرو نے ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر غنویٰ بھٹو کی جانب سے کی جانے والی تنقید پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ کی تھی جس میں اُن کی تضحیک کی گئی تھی۔

پیپلزپارٹی کے جیالوں نے بلاول بھٹو کے پالیٹیکل سیکریٹری کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اُن کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ٹویٹ واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

تصویر بشکریہ محمد فرمان

پی پی جیالوں نے بلاول سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ جمیل سومرو سے عہدہ فوری واپس لے کر انہیں برطرف کریں۔ ذرائع کے مطابق جمیل سومروکاغنویٰ بھٹواورفاطمہ بھٹوکےخلاف نازیبا ٹوئٹ پی پی قیادت کی نظر آگیا جس پر اُن کی سخت سرزنش بھی ہوئی۔

https://zaraye.com/umair-solangi-reply-on-twitter/

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری،صنم بھٹواورآصفہ بھٹونےجمیل سومروکی سخت سرزنش کی جس کے بعد انہوں نے ٹویٹ کو ڈیلیٹ کردیا البتہ اب اس کی تصاویر شیئر کی جارہی ہیں اور جیالوں نے انہیں ابھی معاف نہیں کیا۔

آصف زرداری نے جمیل سومرو پر سخت برہم ہوئے اور انہیں مخاطب کر کے کہا کہ ’آپ کون ہوتے ہیں ہمارے خاندانی معاملات میں ٹانگ آڑانے والے؟۔

تصویر بشکریہ محمد فرمان

صنم بھٹو نے جمیل سومرو کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ ہمارے خاندان کو لڑا رہے ہیں تاکہ مزید دوریاں پیدا ہوں‘۔ آصفہ بھٹو نے بھی ٹویٹ کے معاملے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جمیل سومرو کی سرزنش کی۔