Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
’’ عمران خان اسمبلی توڑنے کا سوچ رہے ہیں ‘‘ | زرائع نیوز

’’ عمران خان اسمبلی توڑنے کا سوچ رہے ہیں ‘‘

اسلام آباد میں ان خبروں نے ایک بار پھر زور پکڑ لیا کہ نظام کی تبدیلی اور موجودہ صورتحال کے باعث وزیراعظم عمران خان کے ذہن میں اسمبلی توڑنے کے خیالات پیدا ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں صحافت کے بعد ملک چھوڑنے کا اعلان کرنے والے مشہور اور اپنے دعوؤں سے میڈیا کی زینب بننے والے صحافی نے نئے چینل پر اپنے پہلے پروگرام میں بڑا دعویٰ کیا۔

ڈاکٹر شاہد مسعود نے شو کے آغاز پر اپنے ساتھ پیش آنے والے معاملات پر شکوے اور شکایتوں کے انبار لگائے اور بہت سارے لوگوں کو ذو معنی انداز میں مخاطب بھی کیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ موجودہ صورتحال اور سسٹم کی تبدیلی کی آوازیں آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان اسبملی توڑنے کا سوچ رہے ہیں۔

شاہد مسعود نے کہا کہ ’’میں اپنی خبر پر قائم ہوں چاہیے وزیر اعظم اس خبر کی تردید نہ کردیں، اُن کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو یہ خیال اُس وقت بھی آیا تھا جب مڈ ٹرم الیکشن کی باتیں شروع ہوگئیں تھیں اور ابھی بھی وہ یہی سوچ رہے ہیں۔