Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ٹرمپ نے صدر بننے کے بعد کتنے جھوٹ بولے، امریکی آزاد میڈیا کی رپورٹ | زرائع نیوز

ٹرمپ نے صدر بننے کے بعد کتنے جھوٹ بولے، امریکی آزاد میڈیا کی رپورٹ

واشنگٹن: امریکی صدر نے اقتدار سنبھالنے کے بعد 800 دنوں میں سے روزانہ 23 جھوٹ بولے اور وہ صدارت سنبھالنے کے بعد اب تک 10 ہزار سے زائد جھوٹے دعوے اور باتیں کرچکے ہیں۔

امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ نے تحقیقاتی رپورٹ میں یہ دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ ٹرمپ نے مختلف ریلیوں،ٹوئٹر اورمیڈیا سے گفتگو میں جھوٹے دعوے کئے۔

صدرٹرمپ نے سب سے زیادہ بائیس فیصد جھوٹے دعوے میک امریکا گریٹ مہم کے دوران کئے۔

صدرٹرمپ ان کے دعوؤں کے برعکس حقائق بیان کرنے پرمیڈیا کے دشمن بن گئے اوروہ اکثراپنے ٹوئٹس اورتقاریرمیں میڈیا کوطنز اورتنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔