Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
PM Imran lays foundation stone of Al-Qadir University

عمران خان پھر زبان پھسل گئی، روحانیت کو رؤنیت کہے گئے۔۔ درست لفظ نہ بول سکے۔۔۔ ویڈیو

سوہاوہ: عبدالقادر یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب میں عمران خان کا بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے۔عمران خان نے  سوہاوہ میں القادر یونی ورسٹی کا سنگِ بنیاد رکھا، جامعہ میں سائنس اور صوفی ازم کی تعلیم دی جائے گی جبکہ 35 فیصد بچوں کو اسکالر شپ ملے گی۔

عمران خان نے اپنا وژن بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم روحانیت کو سُپر سائنس بنائیں گے۔ وزیر اعظم تین بار روحانیت لفظ ادا کرنے کی کوشش کرتے رہے مگر وہ ایسا نہ کرسکے۔ سوشل میڈیا پر تقریر کے ایک حصے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ کپتان کی زبان ایک بار پھر پھسلنے پر لوگوں نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

اُن کا تقریر کے دیگر حصے میں کہنا تھا کہ القادر یونی ورسٹی جیسے ادارے کی تشکیل کا 23 برس سے سوچ رہے تھے۔ یہ خیال بالکل اُسی طرح سے ہے جیسے نمل یونیورسٹی بنائی شوکت خانم بنایا۔ ذہین اور باصلاحیت نوجوانوں کو جمع کر کے القادر یونیورسٹی میں پڑھایا جائے گا۔

عمران خان نے کہا کہ ہم روحانیت کے سپہ سالار عبد القادر جیلانی کے نام پر یونی ورسٹی بنا رہے ہیں اور اسی نظریے پر چلتے ہوئے روحانیات کو سپر سائنس بنائیں گے، القادر یونی ورسٹی میں صوفی ازم پر بھی ریسرچ کی جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سوہاوہ کو ترقی کا پہاڑ کہا جاتا ہے، یہاں پر بابا نور الدین نامی ایک بزرگ تھے جنہوں نے 70 برس تک چلا کاٹا۔