اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم آجکل موجودہ صورتحال کی وجہ سے بہت پریشان ہیں اور انہوں نے صبح کی چہل قدمی بھی چھوڑ دی ہے۔
صدر مملکت عارف علوی نے گزشتہ ہفتے ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ان دنوں بہت پریشان ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان عارف علوی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں وزیراعظم عمران خان سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عمران خان ملک کی حالیہ صورتحال پر کافی پریشان ہیں۔ ان کی پریشانی اس قدر زیادہ بڑھ گئی ہے کہ انہوں نے صبح کی واک تک کرنا چھوڑ دی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ میں نے بارہا عمران خان کو کہا کہ ورزش آپ کی دماغی صحت کے لیے بہت ضروری ہے لہذا خود کو متحرک رکھیں اور باقاعدہ روزانہ واک کریں مگر عمران خان نے جواب دیا کہ ڈاکٹر صاحب ہم چیزوں کو جیسے دیکھتے تھے، یہ ویسی نہیں ہیں۔ ہمارا تین ماہ کا پلان فیل ہو گیا۔ اب صورتحال یہ ہے کہ ملکی حالات ٹھیک ہونے کی کوئی امید نہیں اور نہ ہی چیزوں یا اقدامات پر عملدرآمد ہوتا نظر آرہا ہے۔ صدر مملکت عارف علوی نے مزید بتایا کہ ہماری حکومت پوری کوشش میں لگی ہوئی ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان عوام کی تکلیفوں پر بے حد پریشان ہیں ۔ ہمارا ایمان ہے کہ پاکستان کے حالات بہت جلد بہتر ہو جائیں گے جس کا وزیراعظم نے قوم سے وعدہ کیا ہوا ہے ۔
