کراچی میں ٹریفک چالان کی مد میں حاصل رقم غائب ہوگئی، آڈٹ رپورٹ میں تہلکہ خیزانکشافات سامنے آگئے۔ کراچی میں ٹریفک چالان کی مد میں حاصل رقم غائب ہوگئی ہے۔
آڈٹ رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں کہ ٹریفک چالان کے17کروڑ38لاکھ61ہزارروپے غائب ہوگئے ہیں۔ ٹیکسی میٹر چالان کے2 کروڑ 34 لاکھ 62 ہزار روپے بھی غائب کردئیے گئے۔
اس کے علاوہ لائسنس نہ ہونے پر1کروڑ روپے سے زائد کی رقم کا بھی کچھ پتہ نہیں ہے۔ رکشہ میٹر کے چالان کی مد11 کروڑ 49 لاکھ 13 ہزار روپے بھی غائب کردئیے گئے۔2015 سے2016 تک چالان کی رقم کا بھی کچھ پتہ نہیں چل سکا۔
دوسری جانب محکمہ ٹریفک نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کسی بھی سوال کا جواب دینے سے انکار کردیا۔
