Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
گوادر ایئرپورٹ کو آپریشنل کرنے کی تیاریاں شروع | زرائع نیوز

گوادر ایئرپورٹ کو آپریشنل کرنے کی تیاریاں شروع

گوادر: گوادر ائیرپورٹ کو آپریشنل کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ۔

بلوچستان کے ساحلی اور سی پیک منصوبے کے سب سے اہم شہر گوادر میں زیر تعمیر ملک کے جدید ترین ائیرپورٹ کے تعمیر کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 230ملین ڈالرز کے میگا پروجیکٹ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعمیراتی کام جاری ہے۔

مرکزی ٹرمینل کی عمارت کا 4 ہزار 600 ٹن اسٹیل ڈھانچہ مکمل کرلیا گیا ہے، جبکہ چھت اور اندرونی حصے کی تعمیر اور الیکٹرو میکنیکل آلات کی تنصیب کا کام جاری ہے۔

بتایا گیا ہے کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے اپنا نیا تعمیری معیار حاصل کرلیا، کثیر سطح کا 55 فیصد کام مکمل ہوچکا، ائیرپورٹ پر 60 روز میں آزمائشی پرواز کا آغاز ہوجائے گا۔