Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
You Can Now Book A Careem Via Call or SMS

انٹرنیٹ کے بغیر کریم بلانے کا طریقہ

کراچی: آن لائن ٹیکسی سروس نے صارفین کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے شاندار اعلان کردیا، اس اعلان کا لوگوں کو کئی مہینوں سے انتظار تھا۔

کریم کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اب وہ صارفین جن کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت میسر نہیں وہ بھی آسانی کے ساتھ گاڑی بک کرسکتے ہیں، یاد رہے کہ لوڈ شیڈنگ، وائی فائی سے کنکشن منقطع ہونے پر بہت سے صارفین کو کریم بلانے میں پریشانی کا سامنا ہوتا تھا۔

سروس استعمال کیسے کی جاسکتی ہے؟

کریم کی جانب سے اس طریقہ کار کو سمجھانے کے لیے پوسٹر جاری کیا گیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ اب صرف 25 پیسے میں ایک ٹیکسٹ میسج کر کے آپ اپنی جگہ پر ٹیکسی بلا سکتے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں سروس صرف کراچی کے دس مقامات پر استعمال کی جاسکتی ہے۔ جن میں ایم اے جناح روڈ اماں ٹاور، کینٹ اسٹیشن، حسن اسکوائر سوک سینٹر، شاہین کمپلیکشن، کراچی یونیورسٹی مسکن گیٹ، واٹر پمپ، تین تلوار، نیپا چورنگی، میلینیم مال اور جناح اسپتال شامل ہیں۔

کریم اس بات پر پرعزم ہے کہ جلد سروس کا دائرہ کار بڑھا کر اسے پورے کراچی اور ملک بھر تک وسیع کیا جائے گا۔

نوٹ: ہر لوکیشن کا اپنا کوڈ ہے جو میسج کے وقت استعمال کرنا ہوگا۔ اس حوالے سے کریم اپنے کسٹمرز کو بذریعہ ایس ایم ایس یا ایپ کے ذریعے آگاہ کردے گا۔

یہ بھی سہولت دی گئی ہے کہ اگر کسٹمر چاہیے گا تو بذریعہ ایس ایم ایس رائیڈ کو کینسل کردے گا، ایک بار جس لوکیشن کا کوڈ ڈالا جائے گا کمپنی کی جانب سے کپتان کو وہی بھیجا جائے گا۔