ٹنڈو محمد خان میں عید کے پہلے روز افسوسناک واقعہ اُس وقت پیش آیا کہ جب سڑک پر پھرنے والی گیارہ سالہ معذور بچی کو دو درندہ صفت لڑکوں نے کچی شراب پلائی اور اُسے جنگل میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
زیادتی کے بعد لڑکی تکلیف سے کرہا رہی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی، آئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سے رپورٹ طلب کی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سب سے پہلے امریکا میں مقیم معروف صحافی شمع جونیجو نے شیئر کی جس پر لوگوں نے ری ٹویٹ کیے اور اپنی آواز بلند کی۔
ریسکیو حکام نے لڑکی کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کیا جہاں اُس کی رپوٹس میں زیادتی کی بھی تصدیق ہوئی، متاثرہ بچی کی شناخت جمنا کے نام سے ہوئی۔
ٹنڈو محمد خان کی پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد چوبیس گھنٹے کے اندر اندر کارروائی کرتے ہوئے زیادتی کرنے والے مبینہ ملزمان کو حراست میں لیا۔


