کراچی نے پی ٹی آئی کو مسترد کردیا ، شرجیل میمن

کراچی : صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ کراچی نے پی ٹی آئی کو مسترد کردیا ۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی رہنما و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان پاکستان پیپلز پارٹی کے سیاسی کارکن نجمی عالم سے یونین کونسل کا الیکشن ہار گئے۔

انہوں ںے کہاکہ اس سے 2018 کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کا جعلی مینڈیٹ بے نقاب ہوگیا، جب ایک شخص 2018 میں رکن سندھ اسمبلی سلیکٹ کروایا گیا ، وہ یونین کونسل جیت نہیں سکتا .

اپنا تبصرہ بھیجیں: