Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ٹیسٹ ٹیوب کے ذریعے بچے کی پیدائش جائز قرار، شرعی کورٹ کا فیصلہ | زرائع نیوز

ٹیسٹ ٹیوب کے ذریعے بچے کی پیدائش جائز قرار، شرعی کورٹ کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی شریعت عدالت نے شادی شدہ جوڑے کے ٹیسٹ ٹیوب بے بی کے طریقہ کار کو جائز قرار دے دیا۔

وفاقی شریعت عدالت کے چیف جسٹس ریاض احمد خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ٹیسٹ ٹیوب بے بی سے متعلق کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

عدالت کی جانب سے آج سنائے گئے 22 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں شادی شدہ جوڑے کے ٹیسٹ ٹیوب بے بی کو جائز قرار دیا گیا ہے۔

فیصلے کے مطابق شادی شدہ جوڑے کے علاوہ ٹیسٹ ٹیوب بے بی کے دیگر طریقے غیر شرعی ہوں گے اور حکومت کو غیر شرعی طریقہ اختیارکرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔

وفاقی شریعت عدالت نے اس حوالے سے حکومت کو 15 اگست تک قانون سازی بھی کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔