Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
3 کروڑ مہاجروں‌ کے لیے کھوکھرا پار سرحد کو کھولا جائے، آفاق احمد کا بڑا مطالبہ | زرائع نیوز

3 کروڑ مہاجروں‌ کے لیے کھوکھرا پار سرحد کو کھولا جائے، آفاق احمد کا بڑا مطالبہ

کراچی: مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تین کروڑ سے زائد مہاجروں کو خوش کرنے اور انہیں ثمرات دینے کے لیے حکومت فوری طور پر کھوکھرا پار سرحد کو کھولے تاکہ مہاجر اپنے رشتے داروں سے بھارت ملنے جاسکیں۔

کراچی میں پارٹی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے آفاق احمد کا کہنا تھا کہ ہم اپنے گلے شکوے، شکایتیں اپنے ہی اداروں کے سامنے کرتے ہیں، عمران خان نے اپنے کرکٹر دوست سدھو کو خوش کرنے کے لیے کرتاپور کو کھول دیا، یہ سہولت دو کروڑ سکھوں کے لیے ہے مگر ملک بنانے والوں کی تین کروڑ اولادوں کے لیے کچھ نہیں ہے۔

سب ایک ہیلو کی مار ہیں، آفاق احمد

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ واہگہ بارڈر سے بھارت جانا مہاجروں کو مہنگا پڑتا ہے لہذا حکومت فوری طور پر تین کروڑ مہاجروں کی قربانیوں کو دیکھتے ہوئے کھوکھرا پار سرحد کو کھولے تاکہ مہاجر اپنے رشتے داروں سے کھوکھرا پار سرحد سے بھارت جاسکیں۔

آفاق احمد نے اور کیا کہا؟ ویڈیو دیکھیں

https://www.facebook.com/ZarayeNews/videos/467629207210450/