پاکستانی نوجوان کا کارنامہ، موبائل چوری کے بعد فوری پھٹنے کا نظام متعارف

کراچی سعودی عرب کے انجینئروں نے موبائل فون چوری ہونے کی صورت میں ایسا سیکیورٹی نظام تیار کیا ہے جو چوری ہوجانے پر موبائل فون کو صرف 10 سیکنڈ میں تباہ کرسکتا ہے۔

نجی چینل کے مطابق سعودی عرب میں شاہ عبداللہ یونیورسٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی (کے اے یوایس ٹی) کے برقی انجینئروں نے یہ سیکیورٹی نظام بنایا ہے۔ آئی ای ای ای اسپیکٹرم نامی جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق اس کا مقصد حساس فون کو غلط ہاتھوں میں جانے سے روکنا ہے۔

اس کے ایک چھوٹے نظام میں لچکدار پالیمر پھیل کر سلیکون کی پتلی تہہ پر زور ڈالتا ہے اور سلیکون پالیمر کے اوپر دھرا ہوتا ہے۔ اس طرح یہ پھیل کر پھٹ جاتا ہے۔پالیمر چوری شدہ آلے کی بیٹری سے بجلی حاصل کرتی ہے۔

پہلے مرحلے میں بجلی کے ذریعے 80 درجے سینٹی گریڈ کا درجہ حرارت پیدا ہوتا ہے جو پالیمر کو پھیلانے کی وجہ بنتا ہے۔ اس کے ذریعے ریموٹ کنٹرول انداز میں بیٹری 7 گنا تک پھول کر پھٹ جاتی ہے اور اس کے لیے توانائی ایک مقام پر جمع ہوتی ہے۔

ماہرین چاہتے ہیں کہ یہ ٹیکنالوجی حساس ادارے اور ایجنسیاں استعمال کریں تاکہ وہ اپنے قیمتی لیپ ٹاپ، ٹیبلٹس اور فونز کو غلط ہاتھوں تک جانے سے بچاسکیں۔اس نظام میں اس کام کے لیے حرارت پیدا کرنے والے الیکٹروڈ لگائے گئے ہیں جو 500 سے 600 ملی واٹ بجلی پہنچنے پر صرف 10 سے 15 سیکنڈ میں پورے نظام کو پھیلا کر تباہ کرڈالتے ہیں۔ تاہم 300 ملی واٹ پر خود تباہی کے عمل میں ایک منٹ کا وقفہ لگتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: