Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ناگن چورنگی ۔۔۔ وجہ تسمیہ ! تحریر : رئیس تبسم | زرائع نیوز

ناگن چورنگی ۔۔۔ وجہ تسمیہ ! تحریر : رئیس تبسم

 

ناگن چورنگی ۔۔۔ وجہ تسمیہ ! تحریر : رئیس تبسم

موجودہ دور میں ناگن چورنگی ضلع وسطی کا معروف اور مصروف علاقہ ہونے کے ساتھ ساتھ آباد اور پُر رونق ہو چکا ہے۔لوگوں کی اکثریت اس بات سے نا واقف ہے کہ مذکورہ مقام کو ناگن چورنگی پکارنے یا کہنے کی وجہ کیا ہے؟۔۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ” چونکہ کئی عشرے قبل یہ علاقہ بے رونق اورویران تھا جہاں جا بجا جنگلی پودے اور اونچے نیچے ٹیلے تھے جس کے باعث یہاں حشرات الارض جن میں کیڑے مکوڑے، بچھو، گرکٹ، سانپ اور خطرناک ناگنوں کا راج تھا لہٰذا اسی بات کو بنیاد بنا کر اسے ناگن چورنگی پکارا جانے لگا”۔ شاید لوگوں کی یہ بات درست ہو مگرمیں اس بات سے کچھ خاص اتفاق نہیں کرتاکیونکہ میرے نزدیک ناگن چورنگی کوناگن چورنگی پکارنے کی اہم وجہ اس چورنگی کی بناوٹ تھی جس کی سڑک نہایت پتلی اور ناہموار تھی۔

مجھے بہت اچھی طرح یاد ہے کہ بچپن میں میں اپنے والد محترم کے ساتھ اکثر اس مقام سے گزرتا تھا۔ مذکورہ جگہ پر ایک بڑی اور دوسری چھوٹی چورنگی تھی، سخی حسن سے نارتھ کراچی جانے کیلئے جب گاڑی اس مقام پر پہنچتی تو گاڑی دو چورنگیوں اور پتلی سڑک ہونے کی وجہ سے بل کھاتی تھی جس کو دیکھتے اور محسوس کرتے ہوئے اس وقت کے لوگوں نے اسے ناگن چورنگی پکارنا شروع کیا۔

الغرض آبادی میں تیزی سے اضافے کے تحت اس چورنگی کے ڈیزائن اور اطراف کی سڑکوں کو عوامی ضروریات کے تحت کئی بار تبدیل کیا گیا۔ بعد ازاں یہاں ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے سگنلز بھی لگائے گئے مگر ٹریفک کے اژدہام کے باعث جب ٹریفک سگنلز بھی بے سود ہوگئے تو پھر کچھ عرصہ قبل ناگن چورنگی کو ختم کرکے اس مقام پر دو پل تعمیر کردیئے گئے ہیں جس کے نتیجے میں اب ٹریفک کی روانی میں کافی حد تک بہتری آئی ہے۔