Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
پنجاب کے اقدامات ملک کے لیے خطرہ ہیں | زرائع نیوز

پنجاب کے اقدامات ملک کے لیے خطرہ ہیں

سندھ کے وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ نے وزیرِ اعظم نواز شریف کو خط لکھ کر ان کے سوئی گیس کے منصوبوں کی توسیع کے فیصلے پر تنقید کی ہے جس میں بقول ان کے زیادہ تر منصوبے پنجاب کو دیے گئے ہیں۔

منگل کے روز لکھے جانے والے اس خط میں وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ پنجاب گیس کی ملکی پیداوار کا صرف تین فیصد پیدا کرتا ہے لیکن اس کا خرچ 42 فیصد ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ 37 ارب ڈالر کے یہ منصوبے آئین کی شق 158 کی صریح خلاف ورزی ہیں کیوں کہ اس شق کے مطابق پیداوار کا بڑا حصہ اس صوبے کو ملے گا جہاں کنویں واقع ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ نے خط میں لکھا ہے کہ سوئی سدرن سندھ میں یہ کہہ کر گیس کے نئے کنکشن فراہم نہیں کر رہی کہ ان پر وفاقی حکومت کی جانب سے پابندی عائد ہے۔

مراد علی شاہ نے لکھا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر کنکشن کی فراہمی سے بددلی پیدا ہوتی ہے اور یہ قومی ہم آہنگی کے لیے نقصان دہ ہے۔

انھوں نے وزیرِ اعظم پر زور دیا ہے کہ وہ سوئی گیس کے محکمے کو ہدایت دیں کہ وہ سندھ کو ترجیحی بنیادوں پر گیس کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

بشکریہ بی بی سی اردو