کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان کی ایما پر ایکسیئن لانڈھی شارق نے ایریا B۔3 میں زہریلا پانی فراہم کرنا شروع کردیا ۔ واٹر بورڈ لانڈھی کے دفتر سے گزشتہ 8 ماہ سے غائب ایکسیئنن شارق نے ایریا B۔3 کے مکینوں کا پانی بند کر رکھا ہے ۔ اور جب پانی آتا ہے تو گٹر کا بدبو دار پانی آتا ہے ایم ڈی واٹر بورڈ نے خاص طور پر لانڈھی نمبر 4 ایریا B۔3 کو گزشتہ 2 سال سے پیاسا رکھا ہوا ہے ۔ متعدد شکایات کے باوجود ازالہ کرنے کو تیار نہیں ۔ اس علاقے میں پیپلز پارٹی نے اپنی اچھی ساکھ بنا لی تھی تاہم پانی کی فراہمی اور نکاسی کے مسائل اور اب زہریلے پانی کی فراہمی کے باعث علاقہ مکین وزیر اعلیٰ سندھ مراد ی شاہ ، وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کو کوس رہے ہیں کیوں کہ نا اہل ایم ڈی ان ہی کی ایما پر واٹر بورڈ کا سربراہ بنا بیٹھا ہے علاقہ مکینوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر متعلقہ علاقے کے مسائل کا ازالہ کرایں اور ایکسیئن لانڈھی شارق سے لانڈھی کورنگی کی جان چھڑائیں تاکہ یہاں کے لوگوں میں پی پی کے اعتماد کی فضاء بحال ہو ۔