Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
دانیہ شاہ عامر لیاقت کو بلیک میل کر رہی تھی ، بشری اقبال | زرائع نیوز

دانیہ شاہ عامر لیاقت کو بلیک میل کر رہی تھی ، بشری اقبال

کراچی:مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی سابق اہلیہ بشری اقبال نے کہا ہے کہ خلع لینے والی دانیہ شاہ اور اسکے گھر والے شروع سے ہی عامر لیاقت کو بلیک میل کر رہے تھے۔

ایف آئی سائبر کرائم کی جانب سے دانیہ شاہ کی گرفتاری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بشری اقبال نے کہا کہ عامر لیاقت کا کوئی قصور نہیں تھا، انکے ساتھ بہت زیادتی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خلع لینے والی دانیہ شاہ اور انکی فیملی مرحوم عامر لیاقت کی جائیداد کے پیچھے پڑی ہے، سابقہ اہلیہ ہونے کے ناطے میرا بھی جائیداد پر کوئی حق نہیں لیکن میں عامر لیاقت کے حق میں کیس کیوں لڑ رہی ہوں یہ اللہ بہتر جانتا ہے اور کسی کو جواب دہ نہیں۔

بشری اقبال نے کہا کہ جس نے عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو جاری کی وہ انکی اہلیہ تھی کوئی گرل فرینڈ نہیں جبکہ دانیہ کو بہت عزت بھی دی لیکن دانیہ نے ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کیا اور اپنے بیان میں بھی کہہ چکی ہے کہ میرے پاس اور بھی ویڈیوز ہیں۔

سابقہ اہلیہ نے کہاکہ اس طرح کے سائبر کرائم کے ملزم کو سزا ہونی چاہیئے اور یہ ایک ٹیسٹ کیس ہے،ایسی لڑکیوں کو قانون کے شکنجے میں لانا چاہیئے۔