Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عمران نے معاشی بحران سے نکلنے کا حل بتا دیا | زرائع نیوز

عمران نے معاشی بحران سے نکلنے کا حل بتا دیا

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ اگر آئی ایس آئی کو ہائی لیول کرپشن، منی لانڈرنگ، قبضہ گروپس اور اسمگلنگ کے خلاف استعمال کیا جائے تو ہم ایک اچھی گورننس دے سکتے ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر آئی ایس آئی کو ہائی لیول کرپشن، منی لانڈرنگ، قبضہ گروپس اور اسمگلنگ کے خلاف استعمال کیا جائے تو ہم ایک اچھی گورننس دے سکتے ہیں۔

ایک انٹرویو میں چیئرمین تحریک انصاف نے ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے نئی تجاویز دیتے ہوئےکہا کہ عدلیہ اپنا کام کرے اور فوج کی منظم فورس کو مافیاز کے خلاف استعمال کیا جائے، پاکستان کو دلدل سے نکالنےکے لیے اس کے سوا کوئی اور طریقہ نہیں ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر آئی ایس آئی کو ہائی لیول کرپشن، منی لانڈرنگ، قبضہ گروپس اور اسمگلنگ کے خلاف استعمال کیا جائے تو ہم ایک اچھی گورننس دے سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فوج تگڑا ادارہ ہے، اس کی ضرورت تو پڑنی ہے، اگر ملک میں انصاف قائم نہیں ہوا تو ملک ختم ہوجائےگا۔ انہوں نے مزیدکہا کہ کیا وہ ناانصافی کو اس لیے قبول کرلیں کہ اسٹیبلشمنٹ ناراض ہوجائےگی، پی ڈی ایم یا اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنی ہو تو صدر مملکت ہی کرتے ہیں، میرا کسی سے رابطہ نہیں۔ اس سے قبل ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ پرویز الہیٰ گروپ ہمارے ساتھ بہتر چل رہا ہے، مجھے ابھی تک ان پر اعتماد ہے۔