کراچی: ترکی کا بحری جہاز برگاہ زادہ کراچی بندرگاہ پہنچ گیا ہے۔
ترک بحریہ کا جہاز برگا زادہ (Burga zada) کراچی بندرگاہ پہنچ گیا،جہاں پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام اور ترکیہ کے سفارتی عملے نے جہاز کا استقبال کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترک بحری جہاز کے دورے کا مقصد دونوں بحری افواج کے مابین پیشہ ورانہ تعلقات کا فروغ ہے،دورے کے اختتام پر دونوں بحری افواج کے مابین مشترکہ مشقوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔
ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ ترکیہ کے بحری جہاز کے دورے سے خطے میں قیام امن کی مشترکہ کاوشوں کو مزید فروغ حاصل ہوگا-
