گورنر کے صاحبزادے زید ٹیسوری کے یو ٹیوب پر10لاکھ سے زیادہ سبسکرائبرز

کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے صاحبزادے زید خان ٹیسوری نے یو ٹیوب پر صرف ایک ماہ کے دوران ایک لاکھ سے زیادہ سبکرائبرز حاصل کرکے ریکارڈ قائم کیا ہے۔
12 سالہ زید خان ٹیسوری اپنے اعتماد کے باعث اپنی عمر سے کہیں زیادہ سمجھ دار دکھائی دیتے ہیں۔
زید خان ٹیسوری نے یوٹیوب پر اپنا پہلا ویڈیو فروری کے مہینہ میں لگایا تھا، اور ان کے یوٹیوب چینل پر زبردست وی لاگز اور گیمز کے ویڈیو موجود ہیں۔
ایک ماہ کے دوران زید خان ٹیسوری نے دوسرے یوٹیوبرز کے ساتھ بھی ویڈیوز بنائی ہیں جن میں سلمان نعمان، ڈکی بھائی، معاذ صفدر شامل ہیں۔
معروف گلوکار کیفی خلیل بھی ان کی دعوت پر ان کے ویڈیوزمیں شامل ہوچکے ہیں،صرف یوٹیوب پر زید کے سبکرائبرز کی تعداد 102,000سے تجاوز کرچکی ہیں جبکہ انسٹا گرام،ٹک ٹاک اور فیس بک پر ان کے فالوورز کی تعداد اس کے علاوہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: