Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کیماڑی یوسی 7 سلطان آباد میں واٹر فلٹر پلانٹ کا افتتاح ، عوام میں خوشی کی لہر | زرائع نیوز

کیماڑی یوسی 7 سلطان آباد میں واٹر فلٹر پلانٹ کا افتتاح ، عوام میں خوشی کی لہر

کراچی: کیماڑی یوسی 7 سلطان آباد میں واٹر فلٹر پلانٹ کا افتتاح کر دیاگیاجس پر عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
سمندر کنارے پیاسے کراچی میں جہاں آئے روز پانی بحران میں شدت آتی جارہی ہے، وہیں خدمت خلق کے جذبے سے سرشار خادم عوام کیلئے بنیادی نعمت “صاف پانی” کے انتظامات کرتے دکھائی دے رہے ہیں، کیماڑی کے علاقے یوسی 7 مولوی تمیز الدین خان روڈ سلطان آباد میں بھی 31 مارچ بروز جمعہ ٹھنڈے پانی کے فلٹر پلانٹ کا افتتاح کیا گیا، جس کو “مسعود چلر واٹر پلانٹ” کا نام دیا گیا۔
افتتاح کا شرف مفتی خادم حسین، مفتی گل نائف اور مفتی شمس الرحمان کو نصیب ہوا،پلانٹ کی تنصیب سابق یوسی چیئرمین افسر خان خٹک کی ذاتی کوشش اور دلچسپی سے ممکن ہوئی، جس پر علاقہ مکینوں نے مسرت کا اظہار کیا۔
تقریب میں علماء کرام، مخیر حضرات، سیاسی، سماجی رہنما، علاقہ مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی،واضح رہے سابقہ یوسی چیئرمین افسر خان خٹک اس سے قبل بھی علاقے میں ایک اور فلٹر پلانٹ لگاچکے ہیں، جس سے سلطان آباد اور گرد و نواح کے مکین مستفید ہورہے ہیں۔