Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
دانیہ کی درخواست ضمانت پر دلائل کے لئے ایف آئی اے نے مہلت طلب کر لی | زرائع نیوز

دانیہ کی درخواست ضمانت پر دلائل کے لئے ایف آئی اے نے مہلت طلب کر لی

کراچی:سیشن جج شرقی میں معروف ٹی وی اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی نازیبا تصاویر وائرل کرنے کے مقدمے میں ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کے وکیل نے درخواست کی نقول لینے کے بعد دلائل کے لئے مہلت طلب کرلی۔

کراچی سٹی کورٹ میں سیشن جج شرقی کی عدالت کے روبرو معروف ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی نازیبا تصاویر وائرل کرنے کے مقدمے ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

ایف ائی اے کے وکیل نے درخواست کی نقل حاصل کرلی۔ ایف آئی کے وکیل نے موقف دیا کہ درخواست میں موقف پڑھنے کے بعد دلائل دے سکیں گے مہلت دی جائے۔ عدالت نے 29 دسمبر تک سماعت ملتوی کردی۔

وکیل صفائی لیاقت گبول ایڈوکیٹ نے دلائل دیئے تھے کہ دانیہ شاہ پر لگائے الزامات جھوٹے ہیں۔ ایف آئی اے کے پاس دانیہ ملک کیخلاف کوئی شواہد موجود نہیں ہیں۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے 23 دسمبر کو دانیہ شاہ کی ضمانت مسترد کردی تھی۔ دانیہ شاہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے دانیہ شاہ کو 17 دسمبر کو جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

ایف آئی اے نے دانیہ شاہ کو پنجاب کے علاقے لودھراں سے گرفتار کیا تھا۔

مرحوم کی بیٹی دعائے عامر نے دانیہ شاہ کیخلاف شکایت درج کرائی تھی۔