گورنرسندھ کی صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی سے ملاقات

کراچی:گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی، ملاقات میں مجموی سیاسی صورتحال ، وفاق کے شہر میں ترقیاتی منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

گورنرسندھ نے کہا کہ صوبے کی ترقی میں وفاق بھرپور تعاون فراہم کررہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔ نیشنل اسٹیڈیم آمد پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین نجم سیٹھی نے ان کا استقبال کیا ۔ گورنرسندھ نے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری پاکستان نیوزی لینڈ کے مابین کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ بھی دیکھا۔

اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ ٹیسٹ میچز سے شہر کا مثبت امیج ابھرے گااس وقت کراچی معاشی سرگرمیوں کے ساتھ کھیلوں کا بھی مرکز ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پر امن کراچی ،پاکستان کا آئینہ دار ہے،امید ہے انٹرنیشنل ٹیمیں باقاعدگی سے پاکستان کا دورہ کرتی رہیں گی۔