Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کنگنارناوت نے ایک اور پینڈورہ بکس کھول دیا | زرائع نیوز

کنگنارناوت نے ایک اور پینڈورہ بکس کھول دیا

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے سیٹ پر خودکشی کرکے جان گنوا بیٹھنے والی اداکارہ تونیشا شرما کی موت کو قتل قرار دے دیا۔

متنازع بیانات کیلئے مشہور اداکارہ کنگنا رناوت نے تونیشا شرما کی موت کو قتل قرار دیتے ہوئے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی سے درخواست کی ہے کہ اداکارہ کی موت کی تحقیقات کروائیں۔

کنگنا رناوت نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے لکھا خواتین ہر چیز کا مقابلہ کر سکتی ہیں چاہے وہ محبت کا نقصان ہو، شادی ہو یا رشتہ ہو مگر اس سے نہیں نمٹ سکتی کہ اس کی محبت اور کمزوری کا فائدہ اٹھایا گیا ہے ۔

اداکار نے لکھا کہ تونیشا کو محبت میں دھوکہ ملا وہ ایسی حالت میں تھی جس میں وہ خود پر بھی بھروسہ نہیں کر سکتی تھی ایسی حالت میں زندہ یا مردہ ہونے کا بھی فرق محسوس نہیں ہوتا اور وہ اپنی زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیتی ہے، براہ کرم جان لیں کہ یہ اس نے اکیلے نہیں کیا یہ قتل ہے۔

کنگنا رناوت نے بھارتی وزیرِ اعظم مودی سے درخواست کی کہ خواتین کو ٹکڑوں میں کاٹ کر پھینکنے والوں، ان پر تیزاب پھینکنے والوں اور انہیں خود کشی پر اْکسانے والوں کے خلاف سخت قانون بنائیں اور انہیں بغیر مقدمے فوری موت کی سزا دیں۔