کراچی :سندھ پولیس میوزیم گارڈن پولیس ہیڈ کواٹر میں ”ریفارم تھرو ٹیکنالوجی اورینٹڈپولیسنگ (ٹاپ)“کے موضوع پر ایک روزہ کانفرنس کا انعقادکیا گیا۔
یہ تقریب فالکون آئی،سندھ پولیس اور ایسوسی ایشن آف انسپکٹر جنرل پولیس پاکستان سے اشتراک منعقدہ کی گئی۔اے ایف آئی جی پی کے سیکریٹری کلیم امام،آئی پی (ریٹائرڈ) نے پر وگرام کا آغاز کیا،جبکہ آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن نے بطورمہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی،سی ای او فالکون آئی سعد سلمان نے سامعین کے سامنے انڈسٹری کا جائزہ پیش کیا۔
کانفرنس کے دوران سامعین کو ٹیکنالوجی کے اقدامات سے متعارف کرایا گیا جیسا کہ ڈی آئی جی پی آئی ٹی سندھ پولیس کیپٹن پر ویز احمد چانڈیو کی طرف سے تلاش ایپلی کیشن۔
آئی ٹی سی پی او پنجاب پولیس کے ڈائریکٹر عاصم اقبال شیخ نے انفامیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی)کے شعبے میں پنجاب پولیس کے اقدامات کے بارے میں بات کی،Arraysڈیجیٹل کے سی ای او آصف ریاض نے سایبر تھریٹ انٹیلی جنس پر معلوماتی گفتگو کی۔ان کی برپریزنٹینشنزنے کانفرنسکے مرکزی نقطہ کے ارد گرد بات چیت کو جنم دیا۔
ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے پولیس کے محکموں اورمجرمانہ اور قومی ڈیٹا بیس کے تمام شعبوں میں ہم آہنگی،تعاون اور معیاری کو کیسے بہتر بنایا جائے۔ایم ڈی ہیڈ آف کمپیوٹر سائنس ڈیپارنمنٹ (موجو)خلیق الرحمن رازی نے ٹیکنالوجی اور پاکستان کے سماجی ثقافتی اصولوں کے درمیان تعلق کی نشاندہی کی،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے شفیع زبیر صدیق نے آئی ٹی سلوشنزکے تجربات سے آگاہ کیا جنہیں ایف آئی اے نے استعمال کیا چیف ٹیکنالوجی آفیسر طارق ملک نے پنجاب سیف سٹی سٹی پر وجیکٹ کو کیسے نافذ کیا اس پر تبادلہ خیال کیا۔
کانفرنس کے شرکاء نے تجویز پیش کی کہ ایک نامزد فوکل پرسن کے ساتھ ایک کمیٹی قائمکی جائے جو صنعت اور پولیس کے تعاون کو آسان بنانے کے لیے کاروباری اور قانون نافذ کرنے والی تنظیموں کے درمیان تعلقات کو فروغ دے سکیں انکیوبیٹرز پر بھی غوروخوض کیا گیا جن کا استعمال سافٹ ویئر بنانے،اسے جانچنے،اور جامع وینڈر لسٹوں کے ساتھ حقیقی پالیسی حل تیار کرنے کے لیے کیا جاسکتا ہے یہ حل پیش گوئی کرنے والے تجزیہ کا استعمال کرسکتے ہیں اور ایسے نتائج پیدا کرسکتے ہیں جن کی نگرانی آسان ہے کانفرنس میں صنعت کے سرکردہ ماہرین اور ٹیکنالوجی،سائبر سیکورٹی اور سرویلنس کے شعبے سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔
