لندن: نظام شمسی کے سیاروں میں دلچسپی رکھنے والوں نے گزشتہ رات ننگی آنکھ سے سیاروں کو دیکھنے کا مشاہدہ کیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نظام شمسی کے پانچ سیاروں کو دیکھا گیا۔
یورینس اور نیپچون کا بہترین نظارہ دوربین کی مدد سے ممکن ہوا۔سیاروں کا کن ممالک میں نظارہ کیا گیا؟ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیارہ عطارد اور زہرہ کو آسمان صاف نہ ہونے کے سبب دیکھنا ایک چیلنج بنا ۔
جنوبی یورپ اور خط استوا کے قریب رہنے والے لوگوں کو تمام سیاروں کو آسمان پر عمودی لکیر میں دیکھنے کا موقع ملا۔سیارہ عطارد کو جنوب میں واضح طور پر دیکھا گیا ۔ سیارے ستاروں کی طرح چمک تو نہیں رہے تھے البتہ زحل اور مشتری بہت روشن اور مریخ سرخ رنگ کا دکھائی دیا۔
