کراچی: کلفٹن سی ویو دو دریا پر نوجوان لڑکی نے سمندر میں چھلانگ لگادی جس کی تلاش کیلیے آپریشن جاری ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ساحل سے ایک بیگ ملا ہے جو مبینہ طور پر لڑکی کا ہی ہے، اس بیگ میں موجود شناختی کارڈ سے یہ بات سامنے آئی کہ لڑکی محمود آباد کی رہائشی ہے۔
ایس ایس پی ساؤتھ سید اسد رضا نے بتایا کہ لڑکی کے والد ابرار احمد ریٹائرڈ پولیس کانسٹیبل ہیں، جن سے رابطہ ہوگیا ہے۔ والد نے پولیس کو بتایا کہ بیٹی کی ہاؤس جاب مکمل ہوچکی تھی مجھے معلوم نہیں اُس نے انتہائی قدم کیوں اٹھایا۔
