کراچی: پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس نےمسقطی محلہ اورنگی ٹائون اورملحقہ علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف 15گھنٹےسرچ اورکومبنگ آپریشن کےدوران مشتبہ افرادکےبائیو میٹرک ویری فکیشن کے بعد متعددمقدمات میں انتہائی مطلوب 7ملزمان گل زمان،امیر خان، محمدطفیل، حماد، پرویز،زبیر،فاروق،ذیشان علی اور 3ڈکیت، 21اسٹریٹ کرمنلز،غیر قانونی شہریت رکھنےوالےافغان باشندے کوحراست میں لے لیا۔
ملزمان کےقبضےسے 2عدد30بور پسٹل،1عدد 12بور شاٹ گن،ایک خنجر،8 عددمختلف اقسام کاایمونیشن، 20عددچوری شدہ موبائل فون اور بھاری مقدار میں گٹکااور چھالیہ بھی برآمد کرلی گئی۔
گرفتارملزمان کوبمعہ اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان مزیدقانونی کاروائی کے لیے پولیس کےحوالےکردیا گیا ہے۔
