Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
انٹرکامرس پرائیویٹ،ہوم اکنامکس گروپس کے نتائج کااعلان | زرائع نیوز

انٹرکامرس پرائیویٹ،ہوم اکنامکس گروپس کے نتائج کااعلان

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ سال اول کامرس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2022ءکے نتائج کااعلان کردیا۔

نتائج کے مطابق کامرس پرائیویٹ گروپ کےامتحانات میں 2ہزار 406 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 2ہزار 319امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی۔ ان امتحانات میں 948امیدوار تمام سات پرچوں میں، 548 چھ پرچوں میں، 285 پانچ پرچوں میں، 190 چار پرچوں میں، 133تین پرچوں میں، 106 دو پرچوں میں جبکہ 67امیدوار ایک پرچے میں کامیاب قرار پائے۔ ہوم اکنامکس گروپ کے امتحانات میں 305امیدواروں نےرجسٹریشن حاصل کی جبکہ 289امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔

ان امتحانات میں 126 تمام سات پرچوں میں، 46 چھ پرچوں میں، 30 پانچ پرچوں میں، 20 چار پرچوں میں، 26 تین پرچوں میں، 24 دو پرچوں میں جبکہ 9امیدوار ایک پرچے میں کامیاب ہوئے۔ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیئے گے۔ اس کے علاوہ طلباء نتائج اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی آفیشل اینڈرائڈ ایپ کے ذریعہ معلوم کرسکتے ہیں۔