کابل: افغان دارالحکومت کابل میں وزارت خارجہ کی عمارت کے باہردھماکہ ہوگیا،افغان میڈیاکے مطابق دھماکے میں 21افرادجاں بحق ہوگئے۔
ترجمان طالبان انتظامیہ کے مطابق دھماکے میں متعددافرادزخمی ہوگئے،اموات میں اضافے کاخدشہ ہے۔خبرایجنسی کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ گونج دور دور تک سنی گئی، عمارت اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور بھگدڑ مچ گئی۔
دھماکےکے وقت سرکاری ملازمین اور مختلف کاموں کے سلسلے میں آنے والی شہریوں کی بڑی تعداد عمارت میں موجود تھی۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی طالبان اہلکاروں نے عمارت کا محاصرہ کرلیا۔ امدادی کاموں کا آغاز کردیا۔
آخری اطلاعات تک تاحال دھماکے کی نوعیت کا تعین ہوسکا نہ کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی۔
