Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
گورنرسندھ کا میمن مسجد مصلح الدین گارڈن کا دورہ | زرائع نیوز

گورنرسندھ کا میمن مسجد مصلح الدین گارڈن کا دورہ

کراچی : گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے میمن مسجد مصلح الدین گارڈن (کھوڑی گارڈن) کا دورہ کیا،امیر جماعت اہلسنت شاہ عبدالحق قادری نے گورنرکا استقبال کیا۔

گورنرنے حضرت علامہ حافظ قاری مصلح الدین صدیقی قادری کے مزارپرپھول رکھے اورفاتحہ خوانی کی،اس موقع پرشاہ عبدالحق قادری نے جماعت اہلسنت کے تحت شہرکی مساجد اور مدارس کے بارے میں گورنرکو آگاہ کیا۔

بعد ازاں گورنر سندھ نےبات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہاں آکرمجھے ذہنی و قلبی سکون ملا،علامہ حافظ قاری مصلح الدین صدیقی قادری ایسی شخصیت تھے کہ جب وہ رخصت ہوئے تو کراچی میں میں نے ان سے بڑا جنازہ نہیں دیکھا۔

شاہ عبدالحق قادری کے خیالات بھی ان ہی کی طرح ہیں اوران ہی کی کہی ہوئی باتوں کو یہ آگے بڑھارہے ہیں،جو کام ریاست کو کرنا تھا اسکا بیڑہ انہوں نے اٹھایا ہوا ہے،ایک سوال کے جواب میں گورنرنے کہا کہ میں جوڑنے آیا ہوں توڑنے نہیں،ہم اس وقت بہت بڑے معاشی بحران سے گزررہے ہیں،میں سمجھتا ہوں یہ وقت سیاست کا نہیں ہے ہم سب کو ملک کرپاکستان کی بقاء،معیشت اورعوام کیلئے کام کرنا چاہئے۔

ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں اپنا وقت ضائع نہیں کرنا چاہئے،شاہ عبدالحق قادری نے گورنرکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب دعا کریں کہ اس منبرسے حق و صداقت کی باتیں ہمیشہ بلند ہوتی رہیں،کراچی کیلئے گورنرجو کام کررہے ہیں اللہ تعالیٰ انکو نیک مقاصد میں کامیابی و کامرانی عطا فرمائے۔