کراچی : کراچی میں پراسرار بخار سے 3ہفتوں کے دوران سولہ بچوں سمیت 19 افراد انتقال کرگئے۔
کراچی کے ضلع کیماڑی کے محمد علی لغاری گوٹھ میں پراسرار اموات سامنے آئی ہیں جس میں 2 ہفتوں کے دوران 16 بچوں سمیت 19 افراد بخارکے باعث انتقال کرگئے ہیں۔
علاقہ مکینوں کے مطابق 30 سے 35 بچے اب بھی بیمار ہیں، انہوں نے بتایا کہ فیکٹریوں کے دھویں کے باعث انہیں سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے۔
ضلعی ہیلتھ آفیسر کیماڑی ڈاکٹر عارف کا کہنا ہے کہ اموات کی وجوہات جاننے کی کوشش کررہے ہیں، سیمپلز لینے کیلئے کیمپ قائم کرکے ڈاکٹر کو تعینات کردیا ہے، انہوں نے بتایا کہ 2 بچوں کی اموات خسرہ سے ہوئی۔
