لاڑکانہ،نوڈیرو،راولپنڈی: شہید بینظیربھٹو کی 15 ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی،مرکزی تقریب گڑھی خدابخش میں ہوئی،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا عمران خان کو وائٹ ہاؤس نے نہیں۔
بلاول ہاؤس نے سازش کرکے نکالا،عمران خان آصف زرداری کا کریڈٹ جو بائیڈن کا دینا چاہتا ہے،یہ سلیکٹڈ ہمارے آئینی حقوق کے خلاف سازشیں کررہا تھا،اس شخص نے تباہی پھیلائی جس کیخلاف ہم نے آئینی ہتھیاراستعمال کیا،ہم نے اس کیخلاف پرامن احتجاج کیا اوردودھ سے مکھی کی طرح نکال کرباہرپھینکا،فوج اورعدالت نے نہیں بلکہ پارلیمان نے عمران خان کو گھربھیجا،سلیکٹڈ کو تو نکالا مگرانکے سہولتکاروں کو بھی عزت کیساتھ خدا حافظ کہہ دیا،ماضی میں بھی پیپلزپارٹی نے ملک کو مشکل سے نکالا،مشرف ماضی کا حصہ بن چکے۔
انہوں نے مزید کہا ہم بڑے بڑے پُل تو نہیں بناتے،ماڈرن بسیں انہی سڑکوں پرچلاتے ہیں،میٹرو کا ملک میں فیشن بن گیا،سارے پیسے ایک ہی سڑک پرلگا دیئے جاتے رہے،انہوں نے کہا کچھ لوگ تقسیم کی بنیاد پرسیاست کرتے ہیں،شہید محترمہ بے نظیربھٹو چاروں صوبوں کی زنجیرتھیں،ہم جھوٹ کی سیاست کو رد کریں گے،اس ملک کو ہم جوڑیںگے،یکجہتی کیساتھ سیاست کریں گے ،لوگوں کو لڑوائیں گے نہیں،یکجہتی کیساتھ شہید کے نامکمل مشن کو مکمل کرینگے،بلاول نے کہا کہ شہید بینظیربھٹو جھوٹ کی نہیں،سچ کی سیاست پریقین رکھتی تھیں،ہم فساد کی سیاست کو دفن کریں گے،ہم کٹھ پتلیوں کی جھوٹ کی سیاست کو رد کریں گے۔
انہوں نے کہا عمران خان کو امریکی صدر نے نہیں،جیالوں نے نکالا،عدم اعتماد کی سازش وائٹ ہاؤس میں نہیں،بلاول ہاؤس میں تیارہوئی اوریہ بند کمروں کی سازش نہیں تھی،ہم نے سڑکوں پرکھڑے ہوکربابانگ دہل اعلان کیا اورپھراپنا ہدف حاصل کرکے دکھایا،ملک کو مشکل سے پی پی کے جیالے نکال سکتے ہیں،انہوں نے کہا اگردنیا میں پاکستان کا وقاربلند کرنا اورملک کی عزت کروانی یا دنیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کرنی ہے تو وہ بھی پی پی ہی کرسکتی ہے۔
وزیرخارجہ نے کہا سلیکٹڈ ہمارے صوبوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہا تھا،بلوچستان، سندھ کے آئی لینڈز پربھی وہ قبضہ کرنا چاہتا تھا،انہوں نے کہا پاکستان میں دہشت گردی پھر سراٹھارہی ہے،اداروں نے سیاست میں مداخلت سے توبہ کرلی،یہ جمہوریت کا انتقام ہے،چاہتے ہیں کہ ادارے مداخلت نہ کریں اوراپنی آئینی ذمہ داری کو پوری کریں،ملک کا سپہ سالار وردی میں کھڑا ہوکرتقریرکرتا ہے اورمانتا ہے کہ مداخلت کی، عمران خان کی کوشش ہے کہ فوج کو سیاست میں دھکیلاجائے،عمران خان پارلیمان میں آئیں اورہم سے بات کریں، آپکے ساتھ جو کچھ ہوگا وہ آپ برداشت نہیں کرسکیں گے لیکن ہم نہیں چاہتے کہ آپکے ساتھ ویسا ہو۔
انہوں نے کہا میں اقوام متحدہ میں جاکربھارت کو جواب دے سکتا ہوں،مودی کو بے نقاب کرسکتا ہوں،آنے والا وقت نوجوان قیادت کا ہے،وقت آگیا ہے کہ ہم ان سلیکٹڈ کو ہمیشہ کیلئے ریٹائرڈ آؤٹ کرادیں اورنوجوانوں کو موقع دیا جائے کہ وہ پارلیمان میں آئیں اوراپنے عوام کی نمائندگی کریں،جو سیاستدان چل نہیں سکتے،انہیں گھر بیٹھنا چاہئے۔
پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریںگی،محترمہ بے نظیربھٹو شہید کے مشن کے حوالے سے نیند میں بھی غفلت نہیں کرسکتا۔
تقریب میں آصفہ بھٹو،صنم بھٹو،مراد علی شاہ،راجہ پرویزاشرف اورقائم علی شاہ نے بھی شرکت کی،جلسے کے شرکا نے بے نظیر بھٹو کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔
