Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
شہید بے نظیر کی برسی ، سخت سکیورٹی ، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ رہی | زرائع نیوز

شہید بے نظیر کی برسی ، سخت سکیورٹی ، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ رہی

نوڈیرو:پاکستان پیپلزپارٹی کی شہید چیئرپرسن دخترمشرق سابق وزیراعظم بے نظیربھٹو بھٹو کی 15 ویں برسی آخری آرام گاہ گڑھی خدا بخش بھٹو میں عقیدت و احترام سے منائی گئی،برسی تقریبات کا آغازنوڈیرو ہاؤس اوربینظیربھٹو کی قبرپرقرآن خوانی سے ہوا۔

مزارکے احاطے میں جلسہ ہوا،انتظامیہ نے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے تھے،تقریباً 8000 سے زائد پولیس اہلکاروں،جس میں لیڈی اہلکار،ٹریفک اہلکار،ایس ایس جی کمانڈوزسمیت رینجرزکے جوان شامل تھے نے ڈیوٹیاں سرانجام دیں،گڑھی خدابخش بھٹو میں پولیس نے عارضی کنٹرول روم بنایا جہاں ڈی آئی جی لاڑکانہ مظہرنوازشیخ کی نگرانی میں مانیٹرنگ کی گئی،ڈی آئی جی اور کمشنر لاڑکانہ سارا دن گڑھی خدا بخش بھٹو،نوڈیرو بھٹو ہاؤس کی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے رہے۔

مزاراوربھٹو ہاؤس نوڈیرو پرسی سی ٹی وے کیمرے،واک تھرو گیٹس اورجدید آلات نصب تھے،جبکہ مزارکے اندرلاڑکانہ پیپلز پیرامیڈیکل اورپی پی ایچ آئی کی جانب سے میڈیکل کیمپ لگایا گیا تھا۔

لاڑکانہ،گڑھی خدابخش،نوڈیرو ،رتوڈیرو،آباد بھٹو،پیربخش بھٹو کے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ تھی،ملک بھرسے پی پی رہنماؤں سمیت ہزاروں کارکنان نے مزارپرحاضری دی اورپھول چڑھائے۔