اسلام آباد:وزیراعظم کی جانب سے توشہ خانہ قواعد پر نظرثانی کے لئے وزیر دفاع خواجہ آصف کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی نے اپنی سفارشات مکمل کرلی ہیں۔ توشہ خانہ کے قواعد میں اہم ترامیم تجویز کی گئی ہیں۔ توشہ خانہ سے متعلق رپورٹ کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی کی جانب سے بیرون ممالک سے ملنے والے تحائف وصول کرنے سے متعلق پالیسی تبدیل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ آئندہ بیرون ملک سے ملنے والا کوئی بھی تحفہ کسی پبلک آفس ہولڈر کو نہ دیا جائے، تحائف کی نیلامی کے لئے شفاف طریقہ کار اپنانے کی بھی سفارش کی گئی ہے، نیلامی کے بعد تحائف سے ملنے والی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جائے گی۔
