لندن : برطانیہ میں لاکھوں نرسز نے آج سے پھر تنخواہوں میں اضافے کے لیے ہڑتال کا اعلان کردیابرطانوی میڈیا کے مطابق ایمبولینس ورکرز نے بھی 10 فروری سے نرسز کی ہڑتال میں شامل ہونے کااعلان کر رکھا ہے۔
برطانوی بزنس سیکریٹری نے ایمبولینس ورکرز کی ہڑتال کو تشویشناک قراردیا اور کہا کہ اس اقدام سے زندگیوں کو خطرہ لاحق ہوگا۔دوسری جانب ایمبولینس ورکز کی ہڑتال کے دوران برطانوی فوج خدمات انجام دےگی۔
برطانیہ میں مختلف اداروں کے ملازمین تنخواہوں میں اضافے کیلئے ہڑتالیں کررہے ہیں۔
