ریاض: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سعودی عرب کا دورہ کیا اور اعلیٰ عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں۔
سعودی وزارت دفاع کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد کو وزارت دفاع آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، مملکت کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔
ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل فیاض الرویلی نے جنرل ساحر شمشاد کو سووینئر بھی دیا۔
