Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کیا ہم دہشتگرد ہیں؟, شامی بچے کا دل دہلا دینے والا پیغام | زرائع نیوز

کیا ہم دہشتگرد ہیں؟, شامی بچے کا دل دہلا دینے والا پیغام

دمشق : شام سے تعلق رکھنے والے ایک معصوم بچے کی دل دہلا دینے والی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل اس ویڈیو میں ایک پریشان حال شامی بچے کو طاقتور عرب اور ان تمام اسلامی ممالک کو مدد کے لیے پکارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جو شام، فلسطین اور یمن کے مسلمانوں پر ظلم ہوتے دیکھ کر خاموش ہیں۔
بچے نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ’عرب اور وہ تمام ممالک جوکہ خاموش ہیں، جاگیں۔ بچے نے کہا کہ’ہمارے پاس صرف اللّٰہ ہے، ہم ہر روز اپنے خاندانوں اور لوگوں کو کھوتے ہیں۔
بچے نے مزید کہا کہ’براہ کرم، میرا یہ پیغام تمام ممالک تک پہنچائیں کہ ہر روز ہم اپنے لوگوں اور بچوں کو مرتے ہوئے دیکھتے ہیں‘۔ویڈیو کے آخر میں بچے نے سوال کیا کہ’ کیا ہم دہشتگرد ہیں؟‘
یاد رہے کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ روز بھی مسجد اقصٰی کے احاطے میں نمازیوں پر حملہ کیا تھا، جس میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوئے تھے۔اسرائیلی فورسز نے ساڑھے تین سو سے زائد فلسطینیوں کو حراست میں بھی لے لیا تھا۔
https://www.instagram.com/reel/CqrpOZxtWTZ/?igshid=YmMyMTA2M2Y=