Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
نتائج درستگی کی یقین دہانی کا خیر مقدم کرتے ہیں , حافظ نعیم | زرائع نیوز

نتائج درستگی کی یقین دہانی کا خیر مقدم کرتے ہیں , حافظ نعیم

کراچی;امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہم الیکشن کمیشن آف پاکستان اور چیف الیکشن کمشنر کا خیر مقدم کرتے ہیں کہ انہوں نے ہماری چھینی گئی 6نشستوں کے حوالے سے سماعت کے بعد یقین دہانی کروائی ہے کہ فارم11 کے مطابق نہ صرف نتائج درست ہوں گے بلکہ جن آراوز اور ڈی آراوز نے یہ کارروائی کی ہے ان کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے گا،بقیہ 11سیٹوں پر بھی دوبارہ گنتی کی اپیل کریں گے۔

ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے آراوز اور ڈی آراوز کا عملہ الیکشن کمیشن کا ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ امیدواروں کے انتقال کے باعث ملتوی شدہ11 نشستوں پر انتخابات کو آزادانہ اور شفاف بنانے کے لیے سندھ حکومت کے ملازمین کو آر اوز ڈی آر او ز اور پریذائیڈنگ افسر ہر گز مقرر نہ کیا جائے، جماعت اسلامی نے ادارہ نورحق میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سیل قائم کردیا ہے، درست نتیجہ حاصل کرنے کے لیے کسی بھی جماعت کے افراد، نمائندگان کو مدد کی ضرورت ہوتو رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔