عمران نے معیشت کو تباہ کیا، قوم سے معافی مانگیں، وزیرخزانہ

اسلام آباد : وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آج معیشت کا جو حال ہے اس کا ذمہ دار عمران خان ہے،اس تباہی کی تمام تر ذمہ داری عمران خان پر ہے،عمران خان جھوٹ بولنے کے ماہر ہیں، عمران خان نے جی ڈی پی پر جھوٹ بولا ،عمران خان نے تمام اعداد و شمار غلط بتائے،ہم عمران خان کی تباہی کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا کہناتھاکہ عمران خان کو ایک چوری شدہ الیکشن کے ذریعے لایا گیا،درست فیصلے لیتے تو پاکستان اس جگہ نہ پہنچتا جس جگہ آپ نے کھڑا کر دیا،ہمارے پاس چوائس تھی ریاست یا سیاست،عدم اعتماد کے وقت لوگ ٹکٹوں کیلئے نواز شریف کے پاس لائنوں میں لگے ہوئے تھے،عمران سمجھتے ہیں ان کی سیاست ہے تو ریاست ہے،میں عمران خان کو اچھی طرح جانتا ہوں اور وہ بھی مجھے اچھی طرح جانتا ہے،ہمیں جی ڈی پی 4.5 فیصد پر ملی جسے 6.10 پر چھوڑا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم نے ریاست کو بچانے کیلئے اپنی سیاست کو تباہ کیا،عمران خان نے روپے کی قدر کو کھلا چھوڑ دیا،عمران خان حکومت میں مہنگائی میں پونے 300 فیصد اضافہ ہوا،عمران خان نے پاکستان کے ذمے واجب الادا قرض کی رقم غلط بتائی،عمران خان نے جان بوجھ کر ملک کو دنیا کے سامنے بدنام کیا۔انہوں نے کہا قوم کو لیکچر نہ دیں، معیشت تباہ کرنے پر قوم سے معافی مانگیں۔

ان کاکہناتھاکہ عمران خان کہتے تھے کہ 30ہزار ارب روپے کا قرض ورثے میں ملا جو جھوٹ تھا،عمران خان کو براہ راست مذاکرے کا چیلنج دیتا ہوں،اپنے معاشی معاہرین لے آئیں اور نمبرز پر براہ راست مذاکرہ کرلیں۔انہوں نے کہا آڈیو لیکس آچکی ہیں، وزیر خزانہ کے پی کو کہا گیا کہ آئی ایم ایف کو خط لکھو،عمران خان نے وزیر خزانہ کے پی کو کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ کو آپریٹ نہ کرو،اس قسم کے اقدامات تو بغاوت کے زمرے میں آتےہیں۔

انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کے پاس جانے میں عمران خان نے ایک سال لگا دیا تھا،عمران خان انتخابات چوری کرکے اقتدار میں آئے جس کی قیمت پاکستان کو چکانا پڑی،عمران خان کی حکومت کی قیمت پاکستان کی عوام ادا کررہی ہے اور کرے گی،یوریا کی پہلے قیمت 2250تھی مگر اب 2350روپے ہے، کھاد کی کہاں قیمتیں بڑھی ہیں،عمران خان کے افلاطون نے وائٹ پیپر جاری کیا جو جھوٹ کا پلندہ تھا،آپ تو کہتے ہیں کہ ہم نے 55لاکھ نوکریاں دیں جبکہ ایسا نہیں ہوا،آپ دوسروں کو چور کہتے تھے ، لازمی ہے کہ آپ کو ڈاکو کہا جائے، عمران خان نے ایک سال میں 51 ارب کی تباہی کی، آپ نے توشہ خانہ کے ہیرے ،گھڑیاں بیچ دیں، کیا آپ نے یہ کام کیا ۔آپ خود کو لیڈ ر کہتے ہیں تو رویہ ٹھیک کریں۔