Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
پرویزالٰہی پختہ ذہن ہوتے تو اسمبلی تحلیل نہ کرتے،شرجیل میمن | زرائع نیوز

پرویزالٰہی پختہ ذہن ہوتے تو اسمبلی تحلیل نہ کرتے،شرجیل میمن

کراچی : وزیربلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ چوہدری پرویز الہیٰ اگر جمہوری سوچ کے مالک ہوتے تو استعفیٰ دے کر اسمبلی سے الگ ہو جاتے نہ کہ اس کی تحلیل کا آلہ کار بنتے،پرویز الہیٰ کا یہ کہنا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل کر کے انہوں نے عمران کو اس کی امانت واپس کردی مضحکہ خیز بیان ہے اور سیاسی ناپختگی کی علامت ہے ۔

ان کاکہناتھاکہ اسمبلیاں سمندر کنارے بچوں کا بنایا ہوا کوئی ریت کا گھر نہیں ہوتیں جس کو آسانی سے ختم کردیا جائے بلکہ یہ عوام کی آواز، جمہوری سوچ کا آئینہ اور قانون سازی کا ادارہ ہوتی ہیں۔شرجیل میمن کےمطابق،آج پی ٹی آئی کے اندر سے یہ آوازیں آنا شروع ہوگئی ہیں کہ اسمبلیوں کی تحلیل ان کی سیاسی غلطی تھی اوروہ دن دور نہیں جب پی ٹی آئی والے جلد اس بات کو محسوس کریں گے کہ عمران خان کو وزیراعظم بنانا اور پارٹی چیئرمین کی حیثیت دینا ان کی سیاسی غلطی تھی ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سابق صدرآصف زرداری پر بے بنیاد اور خطرناک الزام لگایا،انہوں نے جھوٹ اور قوم کی تقسم کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ عمران خان صرف اقتدار کے بھوکے ہیں ۔