Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
پاک بحریہ کے جہازوں،آبدوز کا ایران،عمان کادورہ | زرائع نیوز

پاک بحریہ کے جہازوں،آبدوز کا ایران،عمان کادورہ

کراچی: پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس راہنورد، رسدگار اور آبدوز حشمت نے ایران اور عمان کا دورہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایران اور عمان کی بندرگاہ آمد پر میزبان بحریہ کے افسران اور پاکستانی سفارتی حکام نے پاک بحریہ کے فلوٹیلا کا استقبال کیا۔

پاک بحریہ کے مشن کمانڈر نے عمان اور ایران کے بحری حکام سے اہم ملاقاتیں کیں۔ترجمان نے کہا ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول دو طرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک بحریہ کے جہازوں نے ایرانی بحریہ کے ہمراہ مشترکہ بحری مشق میں شرکت کی۔

پاک بحریہ کے فلوٹیلا کے ایران اور عمان کے دورہ سے ان ممالک کے مابین بحری تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔