Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بجلی کی بندش، کے الیکٹرک کے گرڈ اسٹیشن پر دھاوا،احتجاج، ٹریفک جام | زرائع نیوز

بجلی کی بندش، کے الیکٹرک کے گرڈ اسٹیشن پر دھاوا،احتجاج، ٹریفک جام

کراچی : کراچی کے علاقے محمود آباد ،منظور کالونی اور اطراف کی آبادیوں میں بجلی کی بندش کے خلاف کالا پل پراحتجاج کرنے والے مکینوں نے رات گئے کے الیکٹرک کے گرڈ اسٹیشن پرپتھرائو کرکے دھاوابول دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق کچھ علاقوں کی بجلی بحال ہونے پرکالاپل سے مظاہرین منتشرہوگئے تاہم چنیسرگوٹھ میں بجلی کی عدم فراہمی پرپیپلزپارٹی کے مقامی رہنمائوں اورکارکنوں کے ہمراہ 200 سے 250 کے قریب افراد محمود آباد گرڈ اسٹیشن میں گھس گئے۔

ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کے ذمہ دارافسران نہ ہونے کی وجہ سے انہیں فون پرطلب کرکے مذاکرات کے لیے کہا جاتا رہا۔ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک حکام نے اپنے عملے کو گرڈ اسٹیشن جانے سے منع کردیا۔

اس دوران 2 گھنٹے تک مشتعل افراد گرڈ اسٹیشن میں موجود رہے جنہوں نے کنٹرول روم میں جا کر بجلی ازخود بحال کرنے کی کوشش کی مگرناکام رہے۔اس موقع پرسندھ رینجرز اور پولیس بھی موقع پرموجود رہی۔

رینجرز اورپولیس حکام نے مذاکرات کرکے چنیسر گوٹھ کی بجلی بحال کرائی جس پر تمام افراد پرامن طور پر منتشرہوگئے۔