Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی کو پیپلز پارٹی کی آمریت سے بچائیں گے، حافظ نعیم | زرائع نیوز

کراچی کو پیپلز پارٹی کی آمریت سے بچائیں گے، حافظ نعیم

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہےکہ پیپلز پارٹی کی جاگیردارانہ سوچ کے مقابلے کیلئے اہلیان کراچی کا ساتھ حاصل ہے، مسئلہ میئر کا نہیں، شہر کو پی پی کی اجارہ داری اور آمریت سے بچانا ہے، میئر کے انتخاب کےبعد اسٹیل ملز کا مسئلہ اٹھائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نور حق میں اسٹیل لیبر یونین پاسلو کے صدر عاصم بھٹی، جنرل سیکریٹری علی حیدر گبول کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی 2 فروری کی سماعت کےبعد چھینی گئی سیٹیں واپس مل جائیں گی، پیپلز پارٹی کی دھاندلی کا سد باب ہوگا، امید ہے پی ٹی آئی جیالے میئر کو روکنے میں کردار ادا کرے گی۔

وفد نے انہیں اسٹیل ملز کے حالات اور مزدورں کے مسائل سے آگاہ کیا اور بتایا کہ پیپلز پارٹی نے اسٹیل ملز کی زمین اور وسائل کی لوٹ مار پر نظریں لگائی ہوئی ہیں، مزدوروں کے مطالبات بھی پورے نہیں کئے جارہے۔