Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
فیصل ایدھی نے لسبیلہ بس حادثے کو قتل قرار دے دیا | زرائع نیوز

فیصل ایدھی نے لسبیلہ بس حادثے کو قتل قرار دے دیا

کراچی : سماجی رہنما فیصل ایدھی کا کہنا ہےکہ لسبیلہ حادثہ نہیں، قتل ہے، حکومت ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات کرے۔

جناح اسپتال کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ حادثے کا شکار کوئٹہ سے آنے والی بس میں کئی ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل اسمگل کیا جارہا تھا، حکومتی ادارے ایسے حادثات میں براہ راست ملوث ہیں، حفاظتی اقدامات نہیں کئے جاتے۔

واضح رہے لسبیلہ میں چینکی اسٹاپ کے قریب مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے 41 مسافر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کھائی میں گرنے کے بعد مسافر کوچ میں آگ لگ گئی، جس پر قابو پانے میں 2 گھنٹے لگے، کسی بھی جانب سے اس امر کا اعتراف نہیں کیا گیا کہ بس میں کئی ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل موجود تھا۔